بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

’اداروں کے خلاف عوام کو اکسانے کا الزام‘ پی ٹی آئی کے وکیل کے خلاف مقدمہ درج

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قانونی ٹیم کے رکن شیر افضل خان مروت پر سوشل میڈیا کے ذریعے مبینہ ریاستی اداروں کے خلاف عوام کو اکسانے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ان کے خلاف شکایت شور کوٹ کے رہائشی عبدالمجید نے درج کروائی اور صدر پولیس تھانے میں 27 اکتوبر (منگل) کو اس کی ایف آئی آر درج کی گئی، تھانے کے ایک پولیس افسر نے شیر افضل مروت کے خلاف ایف آئی آر درج ہونے کی تصدیق کی۔

ان کے خلاف مقدمات پاکستان پینل کوڈ کے سیکشن 120-بی (مجرمانہ سازش) اور 153-اے (مختلف گروہوں میں دشمنی کو فروغ دینے) کے تحت درج کیے گئے۔

اپنی شناخت بطور ’محب وطن شہری‘ کروانے والے شکایت گزار عبد المجید نے کہا کہ تحریک انصاف کے اراکین بہت زمانے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پولیس اور آرمی کے خلاف مہم چلا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید الزام لگایا کہ خیبر پختونخوا کے علاقے لکی مروت کے رہائشی شیر افضل مروت نے حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ یوٹیوب پر ایک ویڈیو جاری کی، جس میں انہوں نے افرا تفری پھیلانے کی غرض سے عوام کو اداروں کے خلاف اکسانے کی کوشش کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ شیر افضل مروت نے لوگوں کو گھروں سے باہر نکال کر ایک تحریک چلانے کا کہا، ان کا مزید کہنا تھا کہ اس عمل نے لوگوں میں ایسے پُرتشدد واقعات کے دوبارہ بڑھنے کا خوف پیدا کردیا ہے، جیسے واقعات 9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں رونما ہوئے۔

خیال رہے کہ گزشتہ مہینے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر افنان اللہ نے براہ راست نشر ہونے والے ٹی وی کے ایک ٹاک شو میں تشدد کرنے کے الزام میں سابق وزیراعظم عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت کے خلاف اسلام آباد میں فرسٹ انفارمیشن رپورٹ درج کرائی تھی۔

سینیٹر افنان اللہ خان اور وکیل شیرافضل خان مروت کے درمیان ایکسپریس نیوز کے پروگرام ’لائیو ود جاوید چوہدری‘ میں تلخ کلامی کے بعد ہاتھ پائی ہوئی تھی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس میں دونوں ایک دوسرے پر چیختے ہوئے سنا اور دیکھا جاسکتا ہے اور اسی دوران شیرافضل اچانک اٹھ کر افنان اللہ کو نشانہ بناتے ہیں۔

ڈان کو سینیٹر افنان اللہ خان کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر کی نقل موصول ہوئی ہے، جو کہ اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ میں تعزیرات پاکستان کی سیکشن 352 اور 506 ٹو کے تحت درج کرادی گئی ہے۔

تازہ ترین
کرکٹ
برمنگھم ٹیسٹ: پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں 449 رنز بنا کر آؤٹ، انگلینڈ کو فتح کے لیے 130 رنز کا ہدف
پٹرول
عوام کے لیے معاشی جھٹکا: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری
ملاقات
پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، آل پارٹیز کانفرنس اور پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دیدی
بارش الرٹ
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کل سے 17 ستمبر تک طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ کا خدشہ
رضا اللہ
رضا اللہ کا ایجبسٹن میں تاریخی کارنامہ، پہلے ہی ٹیسٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ قائم
طارق سمیر
آئی ایم ایف وفد کی آمد اور چینی اسکینڈل، پی ٹی آئی رہنما علی عمران اور صحافی طارق سمیر میں شدید تلخ کلامی
شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار، کسی علاقے میں 2 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت
چوہدری محمود بشیر
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک انتقال کر گئے