بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

انضمام کیخلاف الزامات سے متعلق تحقیقات کیلئےکمیٹی قائم 

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کے خلاف الزامات سے متعلق تحقیقات کے لیے 5 رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی۔

پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 5 رکنی تحقیقاتی کمیٹی قومی کرکٹ ٹیم کے انتخاب کے عمل سے متعلق میڈیا میں رپورٹ ہونے والے مفادات کے ٹکراؤ کے حوالے سے الزامات کی تحقیقات کرےگی۔

5 رکنی تحقیقاتی کمیٹی اپنی رپورٹ اور سفارشات پی سی بی کی انتظامیہ کو جلد پیش کرےگی۔

پی سی بی کے مطابق کمیٹی کو ان الزامات کی تحقیق کرنے کے لیے مکمل اختیار دیا گیا ہے۔