بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نوازشریف کی زیر صدارت کل اہم بیٹھک ، ملکی سیاسی صورتحال پر غور ہوگا

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے پارٹی کا اہم اجلاس کل طلب کرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس کل ان کی رہائش گاہ جاتی عمرہ میں ہوگا جس میں پارٹی صدر شہباز شریف شرکت کریں گے۔
اجلاس میں مریم نواز،حمزہ شہباز سمیت پارٹی کے دیگر اہم رہنما بھی شریک ہوں گے۔
ملکی سیاسی صورتحال اور الیکشن میں پارٹی ٹکٹ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔