لاہور (ممتازنیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) نے رائیونڈ میں منعقدہ اجلاس میں سینیٹر عرفان صدیقی کو آئندہ انتخابات کے لئے پارٹی کا منشور مرتب کرنے کی ذمہ داری سونپ دی ۔
آج اجلاس میں متعدد دیگر فیصلوں کے علاوہ قائد مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف نے عرفان صدیقی کو مسلم لیگ (ن) کی منشور کمیٹی کا سربراہ مقرر کرتے ہوئے کہا کہ یہ منشور عوامی مسائل اور دور جدید کے تقاضوں کے مطابق ہونا چاہیے اور اس میں انصاف کے نظام میں اہم اور بنیادی تبدیلیاں تجویز کی جانی چاہئیں کہ عام ادمی کو سستا، فوری اور بےلاگ انصاف مل سکے۔
سینٹر عرفان صدیقی مسلم لیگ (ن) کی منشور کمیٹی کے سربراہ مقرر







