افغان شہریوں کا سامان واپس نہ کرنے کی شکایت پر آئی جی اکبر ناصر نے نوٹس جاری کرتے ہوئے افسران کیخلاف محکمانہ انکوائری کا حکم دے دیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں اسلام آباد پولیس نے کہا کہ ایس ایچ او تھانہ شالیمار، ایڈمن آفیسر اور اے ایس آئی کو معطل کردیا گیا ہے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا کہ ملزمان کے خلاف محکمانہ انکوائری کے احکامات جاری کردیے ہیں۔
وطن واپس جانے افغان شہریوں کا سامان واپس نہ کرنے کی شکایت پر آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کا سخت نوٹس۔
ایس ایس پی آپریشن نے ایس ایچ او تھانہ شالیمار ، ایڈمن آفیسر اور اے ایس آئی کو معطل کردیا۔
آئی سی سی پی او نے محکمانہ انکوائری کے احکامات جاری کردیے ہیں۔
پولیس افسران…
— Islamabad Police (@ICT_Police) November 3, 2023









