بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

موسمیاتی تبدیلی بہت بڑا خطرہ ،کلائیمٹ چینج ڈیسک درست سمت کی جانب بہترین اقدام ہے،مرتضیٰ سولنگی

اسلام آباد(ممتاز نیوز )نگراںوفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نےکہاکہ ماحولیاتی تبدیلی کتنا بڑا خطرہ ہے، اس پر ہمیشہ بات کرتے ہیں،آج ہم نے پہلا قدم اٹھایا ہے، پی ٹی وی انتظامیہ مبارک کی مستحق ہے،افسران نے جس تیزی سے کام کیا، وہ لائق تحسین ہے،جمعہ کو پی ٹی وی میں موسمیاتی تبدیلی ڈیسک کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگراںوفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ آپ نے ڈیسک بناکر ریجنل سٹیشنز سے جوڑ دیا،رپورٹرز مختص کئے گئے ہیں،پرائیویٹ میڈیا بھی اس ماڈل کو اپنائے ،موسمیاتی تبدیلی اور اطلاعات کی وزارتیں مل کر کام کریں،انفارمیشن سروس اکیڈمی اس موضوع پر تربیت کا آغاز کرے،سوشل میڈیا سمیت دیگر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو بھی متحرک کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہاکہ میڈیا موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ طبقات سے ملیں، علاقوںمیں جائیں،اساتذہ، ماؤں، مختلف شعبوں کے ماہرین سے بھی میڈیا کو ملنا چاہئے،پورے معاشرے کو موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے متحرک کرنا ہوگا ،بہت سارے چیلنجز میں سے ایک موسمیاتی تبدیلیوں کا بھی ہے
مرتضیٰ سولنگی نے کہاکہ موسمیاتی تبدیلی بہت بڑا خطرہ ہے،کلائیمٹ چینج ڈیسک درست سمت کی جانب بہترین اقدام ہے،پی ٹی وی انتظامیہ موسمیاتی تبدیلی ڈیسک کےقیام پرمبارکبادکی مستحق ہے،موسمیاتی تبدیلی کا ڈیسک علاقائی مراکز سے منسلک کردیاگیاہے جو خوش آئندہے، پاکستان ٹیلی وژن موسمیاتی پروگرامز تواترسے نشرکرے،کلائیمٹ چینج ڈیسک پرکام کرنے والوں کو اس شعبے سے متعلق تکنیکی تربیت دی جائےگی، کوشش ہے کہ ذرائع ابلاغ کے تمام شعبہ جات اس اہم شعبے پرکام کریں، ہمیں عوام کو موسمیاتی تبدیلی کےاثرات سے متعلق آگاہی دیناہوگی، معاشرے کےہرطبقے کو آنے والی موسمیاتی چیلنج کےبارے آگاہ کرناہوگا۔
نگراں وفاقی وزیرنے کہاکہ فروری 2024 میں عام انتخابات ہوں گے،انتخابات کی دوڑ میں نگران حکومت کاکوئی گھوڑانہیں ہے، آئین کی روح کےمطابق ملک چلانے کا اختیار منتخب نمائندوں کا ہے، انتخابات سےمتعلق نگران حکومت کاموقف بالکل واضح ہے۔