بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ڈیرہ اسماعیل خان کے بازار میں دھماکا، 5 افراد جاں بحق، 21 زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان (ممتازنیوز )ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹانک اڈا کے قریب بازار میں دھماکا ہوا جس کے بعد شدید فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔

کمشنر ڈیرہ اسماعیل ظفرالسلام خٹک نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ٹانک اڈا پوندہ بازار میں پولیس کی نفری لے جانے والی گاڑی کو دھماکے کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد فائرنگ بھی ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ دھماکے میں 5 افراد جاں بحق 21 زخمی ہوئے جنہیں سول اسپتال ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کردیا گیا۔

ایس ڈی پی او حافظ عدنان کے مطابق دھماکا کی نوعیت کا ابھی اندازہ نہیں لگایا جا سکتا، بم ڈسپوزل اسکواڈ شواہد اکٹھا کر رہے جس سے دھماکے کی نوعیت کا پتا چل سکے گا۔

علاقے سے موصول ہونے والی ویڈیو میں شہریوں کو خوفنزہ ہوکر راستہ بدلتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

Image