اسلام آباد(ممتازنیوز) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑنے کہاہے کہ کسی سیاسی جماعت پر پابندی نہیں،کسی جماعت کو غیرقانونی قرارنہیں دیاگیا،تمام جماعتوں کو جلسے جلوس کی اجازت ہے،اورکونسی لیول پلیئنگ فیلڈ ہے جو نگران حکومت کویقینی بنانی ہے ۔نجی ٹی وی کوانٹرویومیںانہوں نے کہاکہ عدالتی نظام کے معاملے پر ہم سے سوال پوچھا جاتاہے ،حیران ہوتا ہوں جب ایسے قیاس آرائیوں پر مبنی سوالات پوچھے جاتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ملکی معیشت بہترہوئی،سٹاک مارکیٹ بلند ترین سطح پر پہنچی ہے، سمگلنگ کے خلاف پائیدار طریقے سے کارروائی ہورہی ہے،قانون کے دائرے رہتے ہوئے سمگلنگ میں ملوث ملزمان کا پیچھا کرسکتے ہیں، سمگلنگ میں ملوث لوگوں کے خلاف ثبوت پیش کرنامشکل ہوتا ہے،اس لئے ملزمان کے خلاف قانونی کاررو ائی سے قاصرہیں، حکومت کے ادارے اور عملدرآمدکے حکومتی ٹولزکوسمجھنا ہوگا ۔ضروری قوانین دستیاب نہ ہوں تو حکومت کی اچھی نیت کی تشریح کیسے کی جائے۔ہم سمری ایگزیکیوشن کرنے یا ماور ے آئین اقدام کرنے سے تو رہےجہاں قوانین میں ترمیم کی ضرورت ہے آئندہ پارلیمنٹ کرے گی ۔وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان کی معاشی صحت اور سکیورٹی پر کوئی سمجھوتانہیں کرنا،غیرقانونی افراد کو واپس بھیجنے کی وجہ ان کا ڈیٹابیس نہ ہونا ہے،اس معاملے پر تنقید کا بھی سامناکرناپڑا، بعض اوقات انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی اس پر بولناشروع کردیتی ہے، یونان اور بحرالکاہل کے ساحلوں پرتارکین وطن کی کشتی ڈوب رہی تھی اور حکام تماشادیکھ رہے تھے، اس وقت ان تنظیموں کو انسانی حقوق یاد نہیں آئے ۔انہوں نے کہاکہ جو لوگ واپس بھیج رہے ہیں اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ واپس پاکستان نہیں آسکتے،کاغذات بنو اکر اور ویزہ لے کر آسکتےہیں، دستاویزات کے ساتھ اپنے آنے کا مقصد بتادیں ان کو ریگولیٹ کریں گے۔انہوں نے کہاکہ نجکاری کے حوالے سے اپناکام مکمل کریں گے۔
کسی پارٹی پر پابندی نہ کوئی غیرقانونی قراردی، اورکونسی لیول پلیئنگ فیلڈ ہےجویقینی بنائیں،نگران وزیراعظم








