بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شہباز شریف نے سینیٹر اسحاق ڈار کو پارٹی کے الیکشن سیل کا چیئرمن مقرر کر دیا،نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(ممتازنیوز )پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنماء اورسابق وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر جناب شہباز شریف نے سینیٹر اسحاق ڈار کو پارٹی کے الیکشن سیل کا چیئرمن مقرر کر دیا ہے۔پارٹی سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ سینیٹر اسحاق ڈار صاحب کو الیکشن سیل کا سربراہ بنانے سے مسلم لیگ (ن) کی انتخابات سے متعلق سرگرمیوں میں مزید تیزی آئے گی،ہفتہ کوسماجی رابطوں کی سائٹ ٹوئٹر پرجاری پیغام میں مریم اورنگزیب نے کہاکہ پارٹی ٹکٹ کے لئے درخواستوں کی وصولی، انتخابی ضابطوں کی نگرانی سمیت تمام متعلقہ امور کو تیزی سے مکمل کیا جائے گا۔ سینیٹر اسحاق ڈار پارلیمنٹ سے منظور شدہ الیکشن ایکٹ 2017 کو تیار کرنے والی پارلیمانی کمیٹی کے بھی سربراہ تھے