اسلام آباد(ممتازنیوز )ڈی آئی خان پسنی اور میانوالی میں حملہ آور دہشتگردوں کے نام الگ ضرور ہوں گے لیکن پس پردہ دشمن ایک ہی ہے۔
ان خیالات کا اظہار نگران وزیر داخلہ سرفراز احمدبگٹی نے ہفتہ کے روز ایکس پر اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کی حالیہ لہر پاکستان کو دوبارہ بے یقینی اور عدم استحکام کا شکار کرنے کی سازش ہے لیکن سول اور ملٹری ادارے یکجان ہو کر خون کے آخری قطرے تک ملک کا دفاع کریں گے اور دشمن کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔









