اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ شیخ رشید کے پاس ہم سے زیادہ انفارمیشن ہوتی ہے، فوج کو سیاست میں ملوث نہیں ہونا چاہیے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ اگر میں ن لیگ میں ہوتا تو شہباز شریف کو الیکشن کرانے کا مشورہ دیتا، ن لیگ میں اکثریت قبل از وقت انتخابات چاہتے ہیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ آئی ایم ایف نے اپنا مشن بھیجنے سے انکار کردیا ہے، معاشی حالت خراب ہے، اس طرح تو سیاست کا بیڑہ غرق ہو جائے گا۔اسد عمر نے کہا کہ خواجہ آصف کے اعداد و شمار ٹھیک نہیں ہیں، مشرق وسطیٰ اور دیگر ممالک میں بڑی تعداد میں پاکستانی موجود ہیں، مشرق وسطیٰ سے زیادہ یورپ سے پیسہ آتا ہے، ہم اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلانے کے لیے ہمیشہ کوشاں تھے۔
پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اسد عمر نے کہا کہ فوج کو سیاست میں ملوث نہیں ہونا چاہیے، مضبوط اور آزاد پاکستان کے لیے مضبوط فوج ضروری ہے، عوام اور فوج کے ساتھ عزت و احترام کا رشتہ ہونا چاہیے۔سابق وفاقی وزیراسد عمر نے کہا کہ آصف زرداری نے اینٹ سے اینٹ بجانے کی بات کی تھی،الیکشن کے لیے وزیراعظم صدر کو ایڈوائس بھیجیں گے۔
ن لیگ میں ہوتا تو شہباز شریف کو الیکشن کرانیکا مشورہ دیتا،اسد عمر








