رواں سال عمرہ سیزن سے 9 مئی تک مسجد نبوی میں زیارت کے لیے آنے والے عمرہ زائرین میں پاکستانیوں کی تعداد دوسرے نمبر پر رہی۔امسال کورونا پابندیوں کے خاتمے پر مدینہ منورہ پہنچنے والے عمرہ زائرین کی کل تعداد 15 لاکھ 42 ہزار 960 رہی جو بحری، بری اور فضائی راستوں سے پہنچے تھے۔سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق 9 مئی تک 13 لاکھ 380 زائرین واپس جا چکے ہیں جب کہ مدینہ منورہ میں باقی رہ جانے والوں کی تعداد 2 لاکھ 42 ہزار 580 ہے۔اس سے مدینہ منورہ آنے والے عمرہ زائرین میں سب سے زیادہ تعداد عراقی شہریوں کی تھی جو کہ 3 لاکھ 13ہزار 815 رہی جب کہ پاکستانی عمرہ زائرین کی تعداد 2 لاکھ ایک ہزار 3 ریکارڈ کی گئی۔قبل ازیں حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے دوران مسجد نبوی میں زائرین کی تعداد 22 ملین رہی۔انہوں نے کہا کہ اس عرصے کے دوران 4 لاکھ 6 ہزار زائرین نے سلام پیش کرنے کی سعادت حاصل کی، زائرین کی بہتر طریقے سے خدمات کے لیے اقدامات کیے گئے اور ممکنہ کوششیں کی گئیں۔
کتنے پاکستانی عمرہ زائرین نے مسجد نبوی کی زیارت کی؟
