بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آئندہ مجھے جھوٹاکہنے کی جرات نہ کرنا،شوکت ترین کا مفتاح اسماعیل کوانتباہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیرخزانہ شوکت ترین نے وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کی طرف سے انہیں جھوٹا کہنے پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کو خبردارکہا ہے کہ وہ آئندہ انہیں جھوٹاکہنے کی جرات نہ کریں۔ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شوکت ترین نے کہاکہ پٹرول اور بجلی پر 466ارب روپے کی سبسڈی مختص کی گئی تھی ، مفتاح کا الزام ہے کہ وزیراعظم نے زبردستی سبسڈی دلوائی،وزیراعظم آفس ،ماہرین معیشت نے سبسڈی کی تجاویزدی تھیں،ٹارگٹڈ سبسڈی پر عمل مشکل تھا اس لئے چارماہ کے لئے سب کو سبسڈی دی حتمی فیصلہ مشترکہ تھا جس کا دستاویزریکار ڈموجود ہے۔انہوں نے کہاکہ پٹرول کی سبسڈی پر آئی ایم ایف سے بھی بات کی گئی ،آئی ایم ایف صوبوں،گیس کمپنیوں سے سبسڈی کی تصدیق چاہتا تھا۔انہوں نے کہاکہ پی ایس ڈی پی 100ارب ،پنجاب ،کے پی سے 140ارب لئے، منافع کے 120ارب اور ایف بی آر سے 106ارب کی گرانٹ شامل تھی۔انہوں نے کہاکہ حیران ہوں کہ مفتاح مجھے جھوٹا کہہ رہے ہیں، وہ وزارت خزانہ کے حکام سے معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔انہوں نے مفتاح اسماعیل سے کہاکہ وہ انہیں آئندہ جھوٹا کہنے کی جرات نہ کریں ،میرا رویہ مہذب ہوتا ہے۔