بہاولپور(مانیٹرنگ ڈیسک)انسداد دہشت گری کی خصوصی عدالت نے گھنیش مندر حملہ کیس میں 22 مجرموں کو پانچ ،پانچ سال قید اور جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔ عدالت نے 22 ملزماں کو دیگر جرائم میں بھی مختلف سزائیں سنائیں۔ملزمان نے 4اگست 2021کو گھنیش مندر بھونگ صادق آباد پر حملہ کر کے توڑ پھوڑ کی اور نقصان پہنچایا جس پر ملزمان کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے دہشت گردی سمت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔انسداد دہشت گردی بہاولپور کی عدالت کے جج ناصر حسین نے جرم ثابت ہونے پر 22ملزمان کو سزائیں اور جرمانے کا حکم سنایا جبکہ 62 ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا گیا۔
گھنیش مندر حملہ کیس، 22 مجرمان کو پانچ ،پانچ سال قید ، 62 ملزمان بری








