logo

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • شوبز
  • کاروبار
  • ای پیپر
logo
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • شوبز
  • کاروبار
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • صحت
  • کالمز
  • ای پیپر
 تازہ ترین
  • مولانا فضل الرحمان نے کارکنوں کو اسلام آباد جانےکی تیاری کی ہدایت کردی
  • بلوچستان کے 7 میں سے 6 ڈویژنز میں لیویز فورس کو پولیس میں ضم کردیا گیا
  • پنجاب کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دے دی: عظمیٰ بخاری
  • وزیر داخلہ سے علامہ شاہ اویس نورانی کی ملاقات، مدارس کو بند نہ کرنے پر اتفاق
  • جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کے کیس کی سماعت کرنے والا ڈویژن بینچ تبدیل
  • باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز نے فتنۃ الخوارج کی بارود سے بھری گاڑی کو تباہ کر دیا
  • وزیراعظم کی زیر صدارت افغان مہاجرین پر اجلاس، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی عدم شرکت
  • شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز پر خوارج کا خودکش حملہ ناکام، 4 خوارجی ہلاک

ایشیاکپ 2022 کی میزبانی بنگلہ دیش کے سپرد ہونے کا امکان

کولمبو(نیوز ڈیسک) ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ایشیاکپ 2022 کی میزبانی بنگلہ دیش کے سپرد ہونے کے امکانات بڑھ گئے۔

کرکٹ پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی جانب سے سری لنکا کو ایشیاکپ 2022 کی میزبانی کا موقع دیا گیا تھا تاہم ملک کی بگڑتی سیاسی صورتحال اور معاشی بحران کے باعث بنگلہ دیش کو ایشیاکپ کی میزبانی ملنے کا امکان ہے۔

ایشین کرکٹ کونسل نے سری لنکا کی موجودہ صورتحال پر غور کرتے ہوئے دیگر آپشنز پر غور کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سے قبل لنکن کے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سری لنکا اس وقت تاریخ کے بدترین دور سے گزر رہا ہے۔

پاکستان اور بھارت کے مابین سیاسی تناؤ، متحدہ عرب امارات اور عمان میں گرمی کی شدید لہر کے باعث بنگلہ دیش واحد آپشن ہے جہاں ایونٹ کے انعقاد پر غور کیا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا بھی سری لنکا کے آئندہ ماہ ہونے والے دورے کے حوالے سے صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ آسٹریلوی ٹیم کو تین ٹی20، پانچ ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچز کھیلنے ہیں۔

قبل ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کی جانب سے ان کے آئندہ دورے سے ون ڈے سیریز کو ختم کرنے کی درخواست بھی قبول کرلی۔ سری لنکا میں جاری بحران کے باوجود پی سی بی جولائی-اگست کے آخر میں دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنے پر مطمئن ہے۔

تازہ ترین
مولانا فضل الرحمان نے کارکنوں کو اسلام آباد جانےکی تیاری کی ہدایت کردی
بلوچستان کے 7 میں سے 6 ڈویژنز میں لیویز فورس کو پولیس میں ضم کردیا گیا
پنجاب کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دے دی: عظمیٰ بخاری
وزیر داخلہ سے علامہ شاہ اویس نورانی کی ملاقات، مدارس کو بند نہ کرنے پر اتفاق
جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کے کیس کی سماعت کرنے والا ڈویژن بینچ تبدیل
باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز نے فتنۃ الخوارج کی بارود سے بھری گاڑی کو تباہ کر دیا
وزیراعظم کی زیر صدارت افغان مہاجرین پر اجلاس، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی عدم شرکت
شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز پر خوارج کا خودکش حملہ ناکام، 4 خوارجی ہلاک

فرمان الہی
نماز کے اوقات

صفحہ اول  |  پاکستان  |  بین الاقوامی  |  سپورٹس  |  انٹرٹینمنٹ  |  کاروبار  |  دلچسپ و عجیب

About Us  |  Contact Us  |  Corrections Policy  |  Ethics Policy  |  Fact-Checking Policy  |  Our Team  |  Ownership, Funding, and Advertising Policy  |  Privacy Policy  |  Terms and Conditions


Copyright © 2022 DailyMumtaz. All Rights Reserved