بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

رات 3 بجے بھی خواتین سے ملنے جاؤں گا، صحافیوں کے سوال پر خلیل الرحمان کا جواب

لاہور:معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر اکثر اپنے بیانات کی وجہ سے سوشل میڈیا کی زینت بنے دکھائی دیتے ہیں مگر اس بار وہ اغوا ہوجانے کے باعث خبروں میں ہیں۔
رائٹر خلیل الحمان کو (ڈی آئی جی) آپریشنز کے ہمراہ لاہور میں ہونے والی پریس کانفرنس میں سخت سوالات کا سامنا رہا لیکن بعد میں بھی جب وہ گاڑی میں بیٹھنے جا رہے تھے تو صحافیوں کو انہیں گھیر کر سوال کرنا شروع کر دیے۔
صحافیوں کی جانب سے خلیل الحمان سے رات کے وقت خاتون سے ملاقات کیے جانے سے سوالا دوبارہ پوچھا گیا جس پر ان کا کہنا تھا کہ خواتین مجھ سے انتہائی عقیدت اور محبت سے ملتی ہیں، یہ وہ خواتین نہیں ہیں، non women اور women میں فرق ہوتا ہے۔
اسی دوران خاتون سے صبح 4 بجے ملنے جانے کے سوال پر خلیل الرحمان قمر نے کہا میں اللہ کی قسم رات 3 بجے بھی ملنے جاؤں گا، مجھے کہیں بھی جانے کا حق حاصل ہے۔
انہوں نے غصے بھرے لہجے میں کہا کہ میں فیمنسٹ کے خلاف جنگ لڑ رہا ہوں، میں نے اس جنگ میں اپنی زندگی کے ساڑھے 3 سال دیے اور اس کے کیخلاف زندگی کی آخری سانس تک لڑتا رہوں گا۔