بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چیمپئنز ٹرافی، آئی سی سی کا اعلیٰ سطحی وفد آئندہ ہفتے پاکستان آئے گا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے آئی سی سی کا ایک اعلیٰ سطحی وفد آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق آئی سی سی کا ایک اعلیٰ سطحی وفد آئندہ ہفتے پاکستان آئے گا جس میں کرکٹ کونسل کے مختلف شعبوں کے سربراہان اور نمائندے شامل ہوں گے۔
آئی سی سی اگلے ایک دو روز میں پی سی بی سے شیڈول شئیر کرے گی۔  انسپکشن ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات کا جائزہ لے گی اور لاہور، راولپنڈی اور کراچی کا دورہ کرے گی۔
انسپکشن ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول ، پریکٹس میچز ، وینیوز اور ٹکٹنگ پر بھی تبادلہ خیال کرے گی جبکہ پی سی بی حکام وینیوز کی اپ گریڈیشن پر تفصیلی بریفنگ دیں گے۔