بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایشین ہاکی چیمپینز ٹرافی: بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی

ایشین ہاکی چیمپینز ٹرافی میں بھارت نے پاکستان کو اپنے پانچویں اور پول کے آخری میچ 1-2 سے شکست دے دی۔

بھارت کی جانب سے دونوں گول ہرمن پریت سنگھ نے اسکور کیے جبکہ پاکستان کی جانب سے واحد گول احمد ندیم نے اسکور کیا۔

قبل ازیں اپنے چوتھے لیگ میچ میں چین کو 1-5 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی تھی۔

گرین شرٹس نے ٹورنامنٹ میں چین اور جاپان کو شکست دی تھی جبکہ کوریا اور ملائیشیا کے خلاف اس کا میچ برابر ہوا تھا۔

ایشین ہاکی چیمپئن شپ میں سیمی فائنلز 17 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔