اسلام آباد(طارق محمودسمیر)آئینی ترامیم پر مولانافضل الرحمان کے حمایت سے انکار کے بعد حکومت نے نئی حکمت عملی اپنا لی ،سپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق اور سپیکرپنجاب اسمبلی ملک احمدخان نے مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کے حوالے سے سپیکر قومی اسمبلی اور سپیکر
پنجاب اسمبلی نے چیف الیکشن کمشنر کو خطوط لکھے ہیں جن میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ترمیم شدہ الیکشن ایکٹ کے تحت مخصوص نشستیں الاٹ کی جائیں،خطوط میں الیکشن کمیشن کی الیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیم کی طرف توجہ مبذول کرائی گئی اورکہاگیاکہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد مخصوص نشستیں تبدیل نہیں کی جاسکتیں، الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد نہیں ہوسکتا ، سپیکرز کی طرف سے یہ خطوط بروقت لکھے گئے ہیں اور الیکشن کمیشن نے اس پرآج جمعہ کو اجلاس بھی بلالیاہے،امکان ہیکہ سندھ اسمبلی کے سپیکر بھی اس معاملے پر جلدالیکشن کمیشن کو خط لکھیں گے ،واضح رہے کہ مخصوص نشستیں مختلف جماعتوں میں تقسیم کی گئی تھیں اور جے یوآئی بھی مستفید ہوں ،چنانچہ الیکشن کمیشن کے لیے ایک نیاامتحان شروع ہورہاہے کیونکہ ایک طرف آٹھ ججز کے احکامات ہیں اور دوسری طرف سپیکر زکے خطوط ہیں ، سپیکر زنے الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد پارلیمانی روایات کو سامنے رکھتے ہوئے الیکشن کمیشن کو رہنما اصول فراہم کیے ہیں۔ الیکشن کمیشن کو ان اصولوں کو بھی دیکھنا ہوگا۔ اس کے ساتھ ساتھ الیکشن کمیشن کے سامنے عدالت کا فیصلہ بھی موجود ہے جس کی وضاحت بھی آ چکی ہے اس لیے الیکشن کمیشن کے لیے اس فیصلے کو بھی نظر انداز کرناآسان نہیں ہوگا تیسرا معاملہ الیکشن کمیشن ایکٹ کا آرٹیکل 104 ہے جس کے تحت الیکشن کمیشن نے یہ نشستیں الاٹ کی تھیں ایک بار پھر اب الیکشن کمیشن کو اس آرٹیکل سے رجوع کرنا پڑے گا قومی اسمبلی کا سپیکر بہت اہم ہوتا ہے اور اس کے خط کی بھی اہمیت ہے لیکن سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد سے انکار بھی نہیں کیا جا سکتا تجزیہ کاروں کے مطابق بظاہر لگتا ہے کہ الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد نہیں کرے گا کیونکہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم کرتے ہوئے سپریم کورٹ کو یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ الیکشن کمیشن کے معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتی، اس لیے اس حوالے سے اب تمام اختیارات بھی الیکشن کمیشن کے پاس ہی ہیں،اسی طرح الیکشن کمیشن کا موقف ہے کہ تحریک انصاف ابھی تک ان کے پاس سیاسی جماعت کے طور پر رجسٹرڈ نہیں ہے کیونکہ ابھی تک تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کو تسلیم نہیں کیا گیا اور نہ ہی اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے کوئی حتمی فیصلہ کیا ہے اس لیے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد ہوتا نظر نہیں آرہاسپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اگست میں الیکشن ایکٹ 2024 میں دو اہم ترامیم شامل کی گئی تھیں۔ پہلی ترمیم الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 66 میں کی گئی جس کے تحت اسمبلی کا کوئی بھی رکن اپنی سیاسی جماعت کی وابستگی کا پارٹی سرٹیفکیٹ تبدیل نہیں کر سکتا۔ یعنی جب تک آزاد ارکان سنی اتحاد کونسل میں شامل ہو گئے وہ اب تحریک انصاف میں جانے کے لیے سرٹیفکیٹ جمع نہیں کروا سکتے جس کے لیے الیکشن کمیشن نے 12 جولائی کے فیصلے میں پندرہ دن کا وقت دیا تھاچنانچہ ملک میں آئینی ترامیم کے حوالے سے پیداہونے والی صورتحال کے تناظرمیں آئندہ ہفتہ بہت اہم ہے ،ادھر مولانافضل الرحمان کے آئینی ترامیم پر حمایت سے انکارکے بعد ایک اور حکمت عملی کے تحت ن لیگ نئی مذاکراتی کمیٹی بنانے پر غورکررہی ہے جس کے سربراہ راناثناء اللہ ہوں گے، صدرمسلم لیگ ن نوازشریف کے مولانا فضل الرحمان سے رابطے کا امکان ہے جس کے بعد مذاکراتی کمیٹی ان سے ملاقات کرے گی،علاوہ ازیں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے آئینی ترامیم کے حوالے سے کھل کر بات کی ہے ان کاکہناہے کہ ترامیم ہونی ہیں ان کایہ بیان اس بات کاواضح عندیہ ہے کہ حکمران اتحاد نے آئینی ترامیم ہرصورت منظور کرانے کی ٹھان لی ہے۔








