بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی وی اینکرز کے حوالے سے حنیف عباسی صاحب کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے،عطا تارڑ

اسلام آباد(ممتازنیوز)وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہاکہ پی ٹی وی کے اینکرز کے حوالے سے میرے بڑے بھائی حنیف عباسی صاحب کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے۔ جمعہ کوسماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پرجاری پیغام میں انہوں نے کہاکہ کم ریٹنگ اور خسارے والے تمام شوز بند کر دیے گئے ہیں، سفارشیوں کو عزت کے ساتھ رخصت کر دیا گیا ہے اور پرائیوٹ چینلز کے اچھی ریٹنگ والے اینکرز کو موقع دیا گیا ہے۔ حنیف عباسی صاحب نے سفارشیوں کی بات کی جن کے شوز بند کر دیے گئے ہیں۔