اسلام آباد:وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے کہاہے کہ مولانافضل الرحمان سے کہوں گا کہ ہماری نیت پر شک نہ کریں ،ہم مولانا کے اپنے اقدامات کا عوامی اور ذاتی پرجواب بھی دیں گے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ میں چاہوں گا کہ آئینی ترامیم کے معاملے پر مولانا فضل الرحمان کو قائل کروں ،اس کے لیے ہماری کوشش جاری رہے گی، مولاناسے کہوں گا کہ ہماری نیت پر شک نہ کریں ۔تاہم انہوں نے کہاکہ مولانافضل الرحمان کی ایک اپنی سیاسی پوزیشن ہے جس کا انہوں نے دفاع کرناہے۔ایک سوال پر وزیردفاع نے کہاکہ سپیکرقومی اسمبلی نے الیکشن کمیشن کو جو خط لکھاہے وہ قانون وقاعدے کے مطابق ہے۔
مولانافضل الرحمان کے اقدامات کا عوامی اور ذاتی پرجواب دیں گے،خواجہ آصف







