بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان اور سعودی عرب مذہب اور بھائی چارے سے جڑے ہوئے ہیں, عاطف اکرام شیخ

 

اسلام آباد (ممتاز نیوز) صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عاطف اکرام شیخ نے سعودی عرب کے قومی دن پر مبارکباد دی ہے۔ اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے سفارتی اور تجارتی تعلقات دوستی اور بھائی چارے کی بہترین مثال ہیں، پاکستان اور سعودی عرب کے عوام مذہبی اور بھائی چارے سے جڑے ہوئے ہیں،سعودی عرب نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے جو قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ قیادت کی سربراہی میں سعودی عرب نے ترقی کی نئی منازل طے کی ہیں جو قابل تقلید ہیں، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین گہرے اور دیرینہ تعلقات ہمیشہ قائم و دائم رہیں گے۔