لاہور(ممتازنیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اورسلیکشن کمیٹی کے ممبر محمد یوسف اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے،اتوار کوسماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پرجاری پیغام میں انہوں نے کہاکہ میں ذاتی وجوہات کی بنا پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سلیکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کرتا ہوں۔ اس ناقابل یقین ٹیم کی خدمت کرنا ایک بہت بڑا اعزاز رہا ہے، اور مجھے فخر ہے کہ میں پاکستان کرکٹ کی ترقی اور کامیابی میں اپنا کردار ادا کر رہا ہوں۔انہوں نے کہاکہ مجھے اپنے کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ اور جذبے پر بے پناہ بھروسہ ہے، اور ہماری ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں کیونکہ وہ عظمت کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کےممبراورسابق کپتان محمد یوسف عہد ے سے مستعفی








