بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

دوسرا ٹیسٹ، انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی سوشل میڈیا پر ذو معنی پوسٹ

ملتان(سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف دوسرا ٹیسٹ شروع ہونے سے قبل سوشل میڈیا پر ذو معنی پوسٹ کی ہے۔

انگلش بورڈ نے ٹیم کے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم پہنچنے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ شیئر کی۔

اسکرین گریب

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے پوسٹ میں لکھا گیا کہ چھٹے روز کے لیے تیار ہو رہے ہیں، بعد میں چھٹے روز کو کاٹ کر ڈے ون لکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان انگلینڈ دوسرا ٹیسٹ پہلے ٹیسٹ والی پچ پر کھیلا جا رہا ہے۔

پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 1 اننگز اور 47 رنز سے شکست دی تھی۔