بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مسافر وین اور ٹرالر میں تصادم، 3 افراد جاں بحق

کوئٹہ(نیوز ڈیسک)خضدار میں خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق مسافر وین اور ٹرالر کے مابین تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جب کہ دیگر 7 کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق کراڑو کے مقام پر ہونے والے ٹریفک حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے رضاکاروں جائے حادثہ پرپہنچے اور لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔