اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے بزنس ٹائیکون ملک ریاض اور ان کی بیٹی کی مبینہ وائرل آڈیو پر ردعمل دیا ہے۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں ریحام خان نے کہا کہ ‘اب بیوی کو ہیرا بھی نہیں ملے اور ہیرو بھی نہیں، تو کچھ انتظام تو بنتا ہے’۔

Ub biwi ko Heera bhi na millay Aur Hero bhi nhi tu kuch intizaam tu bunta hei 🤐
— Reham Khan (@RehamKhan1) June 5, 2022
خیال رہے کہ گزشتہ روز پنجاب حکومت کے ترجمان عطا تارڑ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران ملک ریاض اور ان بیٹی کی مبینہ آڈیو سامنے لائے جس میں ملک ریاض کی بیٹی انہیں بتا رہی ہیں کہ فرح کا فون آیا تھا، خاتون اول بشریٰ بی بی نے ہیرے کی 3 کیرٹ کی انگوٹھی قبول کرنے سے منع کر دیا ہے۔
مبینہ آڈیو میں ملک ریاض کی بیٹی فرح خان کا نام لیے بغیر کہہ رہی ہوتی ہیں کہ ہفتے کو اُس سے ملاقات ہے، انگوٹھی اُس سے پہلے ہی ارینج کر لیں، اس پر ملک ریاض اپنی بیٹی سے کہتے ہیں کہ تم انگوٹھی منگوا لو۔
Ub biwi ko Heera bhi na millay Aur Hero bhi nhi tu kuch intizaam tu bunta hei 🤐
— Reham Khan (@RehamKhan1) June 5, 2022
تاہم ملک ریاض نے مبینہ آڈیو کی تردید کردی ہے جب کہ پاکستان تحریک انصاف نے اس آڈیو سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔








