لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کے کرایے میں سو فیصد اضافے کی تجویز دے دی۔ اب بیس روپے والا ٹکٹ چالیس روپے میں ملے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو ارسال سمری میں اورنج ٹرین کا علی ٹاون سے ڈیرہ گجراں تک کرایہ چالیس روپے سے بڑھا کر ساٹھ روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔اتھارٹی کی جانب سے سٹاپ ٹو سٹاپ کرایہ بیس سے پچیس روپے مقرر کرنے کی سفارش بھی دی گئی ہے۔ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ اورنج لائن ٹرین کے اخراجات بڑھنے پر کرایوں میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے، حتمی منظوری وزیراعلی پنجاب دیں گے۔ شہریوں کا کہنا ہے پٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد یہ سستا سفر بھی مہنگا ہونے سے مشکلات بڑھیں گی۔
اورنج لائن میٹرو ٹرین کے کرایے میں 100فیصد اضافے کی تجویز








