بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن اپنے عہدے سے مستعفی

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے استعفیٰ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی سے اختلافات کے بعد گیری کرسٹن نے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان کے وائٹ بال ہیڈ کوچ گیری کرسٹن اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے تعلقات خراب ہو گئے تھے۔

گیری کرسٹن نے اپنی باتیں نہ ماننے کی صورت میں ٹیم کے ساتھ آسٹریلیا نہ جانے کی دھمکی دی تھی، جس کے بعد پی سی بی اپنے مؤقف پر ڈٹ گیا تھا۔

گیری کرسٹن نے پی سی بی کے معاہدے کے مطابق پاکستان میں قیام سے انکار کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق کرسٹن کی من مانیاں اور معاہدے پر عمل درآمد نہ کرنا پاکستان کرکٹ بورڈ سے ان کے اختلافات کا باعث بنا۔

وائٹ بال ٹیم اور سینٹرل کنٹریکٹ کی کیٹگریز میں اپنی پسند ناپسند منوانے پر گیری کرسٹن زور دینے لگے تھے جبکہ سپورٹ اسٹاف میں اپنی پسند کے غیر ملکیوں کو شامل کرنے کا بھی مطالبہ کیا تھا۔

گیری کرسٹن نے چیمپئنز کپ کے دوران مکمل یا اس کے بعد اپنی دستیابی کو ممکن نہیں بنایا تھا، انہوں نے مینٹل پرفارمنس کوچ ڈیوڈ ریڈ کے معاہدے کی وضاحت تک آسٹریلیا نہ جانے کی بھی دھمکی دی تھی۔

جس پر کرکٹ بورڈ نے سخت مؤقف دیتے ہوئے کہا تھا کہ مستقبل کا جو فیصلہ کرنا ہے وہ گیری کرسٹن نے کرنا ہے۔