بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ثقلین مشتاق بھی وائٹ بال کوچ کے مضبوط امیدوار

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے لیجنڈری اسپنر ثقلین مشتاق بھی وائٹ بال کوچ کے مضبوط امیدوار ہیں، ان کا نام بھی زیرِ غور ہے۔

ذارئع کے مطابق وائٹ بال کپتان محمد رضوان نے ثقلین مشتاق کی رائے دی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ جیسن گلیسپی نے انکار کیا تو پی سی بی کے مینٹور ثقلین مشتاق کا نام سامنے آسکتا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید کا نام بھی وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے لیے سامنے آیا تھا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ گیری کرسٹن کے استعفے کے بعد نئےکوچ پر مشاورت ہوئی ہے، عاقب جاوید کے ساتھ معاملات آخری مراحل میں داخل ہو گئے ہیں۔

آج بریک تھرو متوقع ہے، تاہم حتمی فیصلہ عاقب جاوید کو کرنا ہے، وہ سلیکشن کمیٹی کے رکن ہیں۔

جیسن گلسپی دورۂ آسٹریلیا کیلئے کوچ مقرر
جیسن گلیسپی دورۂ آسٹریلیا کے لیے کوچ ہوں گے، وہ ہیڈکوچ کی ذمے داریاں نبھائیں گے۔

اس حوالے سے پی سی بی کا کہنا ہے کہ جیسن گلسپی کو دورۂ آسٹریلیا کے لیے کوچ مقرر کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے استعفیٰ دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی سے اختلافات کے بعد گیری کرسٹن نے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کے وائٹ بال ہیڈ کوچ گیری کرسٹن اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے تعلقات خراب ہو گئے تھے۔

گیری کرسٹن نے اپنی باتیں نہ ماننے کی صورت میں ٹیم کے ساتھ آسٹریلیا نہ جانے کی دھمکی دی تھی، جس کے بعد پی سی بی اپنے مؤقف پر ڈٹ گیا تھا۔