بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شاہد آفریدی ،محمد رضوان کےکپتان بننے پر خوش ، نیک خواہشات کااظہار

سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی نے کہاہے کہ محمد رضوان کےکپتان بننے پر خوشی ہوئی  ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا حکمت عملی،مثبت توانائی اور جذبےوالا کپتان اگرچاہیے تو وہ رضوان ہے،امید کرتا ہوں محمد رضوان اپنی ذمہ داری بہتر طریقے سے نبھائیں گے اورکرکٹ کی بہتری کیلئے اچھا کام کریں گے۔
فخرزمان سے متعلق ان کاکہناتھا کہ وہ ہمیشہ میچ ونر رہےہیں،کرکٹ بورڈ کو فخرزمان کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھاناچاہیے۔
فخرزمان نے ہمیشہ سیریز اور میچز میں ہمیں فتوحات سے ہمکنار کیا ہے۔