اسلام آباد(نیوز ڈیسک )مالی سال 23-2022 کا وفاقی بجٹ،سرکاری ملازمین نےاپنےمطالبات کے حق میں وزارتِ خزانہ کے سامنے آج دوسرے روز بھی احتجاج کیا،آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کےمطابق حتجاج کل 08 جون کو بھی ہو گااوراگر حکومت معاہدے پر عمل نہیں کرتی تو 9 جون سے گرینڈ دھرنا ہو گا،
دھرنے میں صوبائی سرکاری ملازمین بھی شریک ہوں گے،آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس نے وزیر خزانہ کو تحریری درخواست بھی دے دی جس میں مطالبہ کیاگیاکہ تمام ایڈہاک الاؤنسس بنیادی تنخواہ میں ضم ،صوبوں کی طرز پر وفاقی ملازمین کی اپ گریڈیشن ،پے اینڈ پنشن کی رپورٹ کو منظرعام پر لایا جائے،

مہنگائی کے تناسب سےپنشن و میڈیکل،کنوینس الاؤنس میں اضافہ کیا جائے،ہفتہ کی چھٹی بحال کی جائے،کنٹریکٹ و دورانِ سروس وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کی سروس کنفرم کی جائے،ہم پرامن و غیر سیاسی ملازمین ،حکومت سنجیدگی سے وعدے پورے کرے،بصورت دیگر ہرقسم کی قربانی کیلئے تیار اور متحد ہیں








