بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حکومت کا متحدہ عرب امارات کے صدر کیلئے 100 بکریاں برآمد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید کیلئے 100 بکریاں برآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔نجی ٹی وی کے مطابق خصوصی اجازت نامے کے تحت بکریاں برآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور کابینہ نے وزارت خارجہ کی سمری کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری دی۔واضح رہے کہ ایکسپورٹ پالیسی آرڈر 2020 کے تحت زندہ جانوروں کی برآمد پر پابندی عائد ہے جس کے باعث وفاقی کابینہ سے بکریوں کی برآمد کیلئے خصوصی اجازت مانگی گئی۔