بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

دوسرا ٹی 20: پاکستان کے خلاف آسٹریلیا کے تین کھلاڑی آؤٹ

سڈنی: دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے جارحانہ اننگز کا آغاز کیا گیا جس کے بعد آسٹریلیا کی پہلی اور دوسری وکٹ 52 رنز پر گری، دونوں وکٹیں حاصل حارث رؤف نے حاصل کیں۔

پاکستان کے خلاف میزبان آسٹریلیا کی تیسری وکٹ 56 رنز پر گری، اوپنر میتھیو شارٹ 32 رنز بنا کر عباس آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

سڈنی میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔

پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، حسیب اللّٰہ کی جگہ سفیان مقیم کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

خیال رہے تین ٹی ٹوئںٹی میچوں کی سیریز میں کینگروز کو 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

پاکستان پلینگ الیون
محمد رضوان (کپتان)، بابراعظم، صاحبزادہ فرحان، عثمان خان، سلمان علی آغا، عرفان خان، عباس آفریدی، شاہین آفریدی، حارث رؤف، نسیم شاہ، صفیان مقیم۔

آسٹریلین پلینگ الیون
جوش انلگس (کپتان)، جیک فریزر میک گرک، میتھیو شارٹ، گلین میکسویل، ٹم ڈیوڈ، مارکس اسٹوئنس، ایرون ہارڈی، زیویئر بارٹلیٹ، نیتھن ایلس، ایڈم زامپا اور سپینسر جانسن۔