بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چیمپئینز ٹرافی،آئی سی سی نے پی سی بی سمیت دیگر بورڈز کو ہائبرڈ ماڈل پر کھیلنے کیلئے راضی کرلیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل   نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سمیت دیگر بورڈز کو ہائبرڈ ماڈل پر کھیلنے کیلئے راضی کرلیا ، آئی سی سی نے پی سی بی کو بھارتی بورڈ کے خلاف بیاز بازی سے بھی روک دیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق آئی سی سی نے بھارت کے نہ کھیلنے پر بڑے مالی نقصان بارے میں تمام بورڈز کو آگاہ کر دیا۔ پاکستان کے ایونٹ نہ کرانے پر پی سی بی کو بھی بڑے مالی نقصان کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا۔
آئی سی سی کا موقف ہے کہ فی الوقت ہائبرڈ ماڈل پر کھیلنا ہی چیمپیئنز ٹرافی کے لئے بہتر ہے۔ پی سی بی کو بھی اس سلسلے میں آگاہ کر دیا گیا ہے اور بھارتی بورڈ کے خلاف بیان بازی سے روک دیا گیا ہے۔

آئی سی سی مختلف بورڈز سے ہائبرڈ ماڈل کا شیڈول بنانے کیلئے مشاورت کر رہا ہے۔ ہائبرڈ ماڈل پر پی سی بی کو بھی لوپ میں لے لیا گیا۔
آئی سی سی چند روز میں ہائبرڈ ماڈل کے تحت شیڈول کا اعلان کرے گی۔