بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

انڈر-19 ایشیاکپ؛ پہلے سیمی فائنل میں پاکستانی ٹیم مشکلات کا شکار

انڈر-19 ایشیاکپ کے پہلے سیمی فائنل میں بنگلادیش نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

دبئی میں کھیلے جارہے ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں بنگال ٹائیگرز کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان سعد بیگ نے کہا کہ کوشش ہوگی میچ میں فتح سمیٹ کر فائنل کیلئے کوالیفائی کریں۔

گروپ مقابلوں میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت سمیت متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور جاپان کو شکست دی تھی۔

سعد بیگ کی کپتانی میں قومی ٹیم ابتک ناقابلِ شکست ہے۔