بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بشار الاسد حکومت کے خاتمےکے بعد شامی فٹبال ٹیم کی کِٹ تبدیل

سابق شامی صدر بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے اور اپوزیشن فورسز کے دارالحکومت پر قبضے کے بعد جہاں شام کے جھنڈے میں تبدیلی کی گئی ہیں وہیں شامی فٹبال ٹیم کی کِٹ کا رنگ بھی تبدیل کردیا گیا۔
شامی فٹبال ایسوسی ایشن کی جانب سے فیس بک اکاؤنٹ پر سبزکِٹ پہنے کھلاڑیوں کی تصویر پوسٹ کی گئی جس کے کیپشن میں لکھا تھا ‘ہماری قومی ٹیم کا نیا یونیفارم ۔
شامی فٹبال فیڈریشن نے ٹیم کا لوگو بھی(بائیں سے دائیں) تبدیل کردیا۔
شامی فٹبال ایسوسی ایشن کی جانب سے مزید لکھا گیا کہ یہ شام کے کھیلوں کی تاریخ میں ہونے والی پہلی تاریخی تبدیلی ہے جو کہ اقربا پروری، جانبداری اور بدعنوانی سے دور ہے۔
شامی فٹبال ٹیم کی کِٹ کا رنگ اپوزیشن کے زیر استعمال جھنڈے میں شامل سبز رنگ کی مناسبت سے سبز رکھا گیا ہے جو کہ اس سے قبل سرخ ہوتا تھا۔ جب کہ لوگو میں بھی سابقہ جھنڈے کا سرخ رنگ ہٹا کر سبز رنگ شامل کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ شامی اپوزیشن کی طرف سے اپنایا جانے والا جھنڈا فرانسیسی قبضے کے خلاف مزاحمت کی علامت کے طور پر تاریخی اہمیت رکھتا ہے۔
یہ سبز پرچم شام کی ثقافتی اور مذہبی تاریخ کی بھی عکاسی کرتا ہے، اس میں شامل 3 رنگین پٹیاں اسلامی خلافت کی نمائندگی کرتی ہیں جبکہ 3 سرخ ستارے شام کے تاریخی خطوں کی علامت ہیں۔