پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما سنیٹرشیری رحمان نے کہاہے کہ ہم نے ایسی آزادی نہیں مانگی جو پی ٹی آئی والے مانگتے ہیں۔
سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئےان کاکہناتھا کہ ہم جلاؤ گھیراؤ کو آزادی نہیں سمجھتے،آصف زرداری کو گرفتار کرنے آئے تو انہوں نے ڈنڈے نہیں برسائے ،آزادی ذمہ داری کے ساتھ آتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ آپ یہ نہیں کہہ سکتے کہ ہم ہیرو ہیں اور آپ زیرو ہیں ،آپ کی حکومت کے دوران متعدد بار کہا کہ اتنا ظلم کرو جتنا برداشت کرسکو،ہم نے 10روزہ مہنگائی مارچ کیا، ایک گملا تک نہیں ٹوٹا۔
انہوں نے کہا کہ آپ کا لیڈر کہتا ہے میں ہوں تو سب کچھ ہے،آپ نے 9مئی کیاکسی اور پارٹی نے نہیں،اب جیل بھی برداشت کرو،پیپلزپارٹی نے قربانیاں دیں، ڈنڈے کھائےمگر شور نہیں مچایا۔
ہم نے ایسی آزادی نہیں مانگی جو پی ٹی آئی والے مانگتے ہیں،رہنماپیپلزپارٹی








