اسلام آباد:سینیٹر فیصل واوڈانے دعویٰ کیاہے کہ پلان کے تحت پی ٹی آئی رہنماؤں نے 2سال سے بانی کو جیل بند کروایا ہوا ہے،نیشنل کاز کے لیے بات چیت کے بغیر کوئی حل نہیں
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈانے کہاکہ بیرسٹر گوہر بہت اچھے انسان ہیں، بیرسٹر گوہر سے پارلیمان کی رہداریوں میں اتفاقاً ملاقات ہوئی، پی ٹی آئی میں کچھ اچھے چہرے بھی ہیں، ملاقاتیں ہونا اور بات چیت کاسلسلہ ضروری ہے۔
انہوںنے کہاکہ مولانافضل الرحمان کی سیاست کونظرانداز نہیں کیا جاسکتا، مولانا فضل الرحمان کاخیبرپختونخوا میں جومینڈیٹ چوری ہوا اس کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، مدارس کے حوالے جو چیزیں پاس ہوئیں ان کے لیے راستہ نکالنا پڑے گا۔
انہوں نے کہاکہ حکومت کو صرف اپنے آپ سے خطرہ ہے، سینیٹ اجلاس میں وفاقی وزیرتوانائی کے علاوہ کوئی نہیں آیا، حکومت کو اپنے اتحادیوں کو ساتھ لے کرجانا پڑے گا۔
انہوں نے کہاکہ اندر گلے لگنے والے یا پاؤں پڑنے والے باہر آکرگالی نہ دیں ہر چیز کاآسان حل ہے کہ بس اداروں پر ڈال دو، 9مئی کا جب واقعہ ہوگیا تو اس پر مٹی تو نہیں ڈالی جاسکتی، 9مئی کے واقعے میں ملوث افراد کو سزائیں ہوں گی۔
پلان کے تحت پی ٹی آئی رہنماؤں نے 2سال سے بانی کو جیل بند کروایا ہے،واوڈا








