بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

  فیض حمیدنومئی میں ملوث ہیں تو ذمہ دارباجوہ ہیں،عمران خان،پارٹی لیڈرشپ سے ناراض

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہاہے کہ اگرسابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمیدنومئی میں ملوث ہیں تو اس کے ذمہ دارسابق آرمی چیف جنرل(ر)قمرجاویدباجوہ ہیں،مذاکرات کے لیے کمیٹی پر عدم اعتماد نہیں کررہاہے لیکن لیڈرز باہر گڈی گڈی کھیل رہ ہیں،  صحیح حکمت عملی نہیں بنائی جارہی۔  اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی نے اپنی پارٹی کی لیڈرشپ سے ناراضگی کااظہارکیا اور پارٹی لیڈر شپ کو چارج شیٹ کردیا،انہوں نے جیل کے باہر ماحول پر سوالات اٹھا دیے ۔ میں نے اخباروں میں خبریں دیکھیں تو ایسا تاثر ملا جیسے جیل کے باہر دوستانہ ماحول چل رہا ہے اور سارے خوشی خوشی رہ رہے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی نے اپنی لیڈرشپ کے رویے پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے توقع تھی کہ ڈی چوک کے معاملے کو پارلیمنٹ اور دیگر فورمز پر بھرپور اٹھانا چاہیے تھا، مگر مجھے حیرانی ہے کہ ایسا نہیں ہوا۔جب ان سے پوچھاگیاکہ آپ نے مذاکرات کے لیے کمیٹی بنائی ہے تو ان کاکہناتھا کہ میں کمیٹی پر عدم اعتماد کااظہارتو نہیں کررہالیکن لیڈرزباہر گڈی گڈی کھیل رہے ہیں صحیح حکمت عملی نہیں بنائی جارہی ۔ اس سوال پر کہ ایک طرف مذاکرات کی بات کررہےہیں اور دوسری طرف سول نافرمانی کی کال دے رکھی ہے تو عمران خان نے کہاکہ سول نافرمانی کے حوالے سے مشاور ت ہورہی ہے یہ بات ابھی حتمی نہیں۔ جب فیض حمید پر فردجرم اور آئی ایس پی آرکی پریس ریلیز میں ان کے نومئی میں ملوث ہونے سے متعلق تفتیش کے بارے میں پوچھاگیاتو عمران خان نے کہاکہ میں نے تو سناتھاکہ فیض حمید پر نجی ہاوسنگ سوسائٹی کا کیس ہے،انہوں نے کہاکہ   میں  بطوروزیراعظم فیض حمید سے ملتا تھا تو وہ اس وقت کے آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کو جاکر بریف کرتے تھے،اگر فیض حمیداگر نومئی میں ملوث ہے تو اس کا ذمہ داری بھی جنرل(ن) باجوہ ہیں۔