سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ قومی حکومت بنانے کی طرف جانا پڑے گا تاکہ سیاسی درجہ حرارت نیچے آئے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نےکہا اس وقت ملک کی جو موجودہ صورتحال ہے ڈائیلاگ کے علاوہ اور کوئی آپشن نہیں۔
بانی پی ٹی آئی کو 2سال ہوگئے مائنس کرنے کی کوشش کی گئی،بانی پی ٹی آئی کی سیاست تو وہیں ہے مگر ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی سیاست کو نقصان پہنچا۔
بانی پی ٹی آئی کو اگر 9مئی کے کیسزمیں سزا ہوئی تو کیا ہوجائے گا ؟حکومت کو دیکھنا پڑے گا کہ حالات کو نارمل کرنا ہے یا اسی صورتحال میں رہنا ہے۔
قومی حکومت بنانے کی طرف جانا پڑے گا تاکہ سیاسی درجہ حرارت نیچے آئے،فوادچودھری








