اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں سنی اتحاد کونسل، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)، مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے میپ) کے رہنما شریک ہوئے۔
اجلاس میں پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتوں کا اتحاد کے ساتھ آگے بڑھنے پراتفاق ہوا ہے۔
ہفتے میں ایک بار تحریک تحفظ آئین پاکستان کا مشاورتی عمل شروع کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔
اتحاد کے سربراہ نے اجلاس کے دوران کہا کہ بغیر حکمت عملی چڑھ دوڑنے سے بہتر ہے کہ ضلعی سطح پر احتجاج ہو۔
طے پایا کہ اپوزیشن اتحاد کے اجلاس کی تمام سفارشات کو بانی پی ٹی آئی کے سامنے رکھا جائے گا۔
اپوزیشن اتحاد کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی








