اسلام آباد: پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ ہمیشہ ہمیں کہا جاتا تھا کہ ہم مذاکرات نہیں کرتے، عمران خان نے ڈائیلاگ کے دروازے کھول دیئے ہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ جو ہم سے معنی خیز مذاکرات کرنا چاہتا ہے ضرور کرے، پارٹی بانی پی ٹی آئی کا گلا ضرور دور کرے گی۔
شیخ وقاص اکرم کاکہناتھا کہ تحریک انصاف اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹی، بانی پی ٹی آئی نے سول نافرمانی کی کال دی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ محمود اچکزئی سینئرسیاست دان ہیں، محمود اچکزئی کی ناراضگی والی کوئی بات نہیں۔
بانی پی ٹی آئی نے ڈائیلاگ کے دروازے کھول دیئے ، شیخ وقاص اکرم








