بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امریکہ میں پاکستانی سفیر کی اراکین کانگریس سے ملاقاتیں، پاک-امریکہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکہ میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے تین اراکین کانگریس سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ان کی رکن کانگریس بل فوسٹر، گلین آئیوی اور ڈیوڈ شویکرٹ سے ملاقاتوں کا مقصد پاک امریکہ تعلقات کو مضبوط بنانا اور تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ پر بات چیت کرنا تھا۔

سفیر پاکستان نے رکن کانگریس بل فوسٹر سے ملاقات کے بعد اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ان سے مل کر خوشی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات کو معاشی روابط کے ذریعے مزید مستحکم بنانے پر بات چیت ہوئی۔

کانگریس مین گلین آئیوی کے ساتھ گفتگو کے بعد، سفیر پاکستان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پاک امریکہ دوطرفہ تعلقات پر مثبت بات چیت ہوئی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی مفاد کے شعبہ جات میں تعاون کے فروغ پر غور کیا گیا اور جامع شراکت داری کے فروغ کے لیے ٹھوس اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔

رکن کانگریس ڈیوڈ شویکرٹ سے بھی سفیر پاکستان نے ملاقات کی، جس میں سیاست، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ ان ملاقاتوں کا مقصد دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینا اور امریکہ اور پاکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں مضبوط تعلقات کی تعمیر کرنا تھا۔