بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم کا صدیق الفاروق کے انتقال پر اظہار افسوس

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق چیئرمین ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن و متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے مرحوم کی بلندی درجات اور جنت الفردوس میں جگہ کے لیے دعا کی۔ انہوں نے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ صدیق الفاروق کی مسلم لیگ ن کے لیے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ان کے انتقال سے پارٹی ایک مخلص اور زیرک سیاستدان سے محروم ہو گئی ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے، آمین۔