اسلام آباد: پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ سول نافرمانی کی تحریک کل سے شروع نہیں کر رہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ کل سانحہ آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) پشاور اور سقوط ڈھاکہ کی برسی ہے۔
ان کاکہناتھاکہ سول نافرمانی کی تحریک کل سے شروع نہیں کر رہے، پارٹی کے رہنما کل بانی چیئرمین سے ملاقات کریں گے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سول نافرمانی کے ایشو پر بانی پی ٹی آئی جو ہدایات دیں گے، ان پر من و عن عمل کریں گے۔
علی محمد خان نے کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی کو لگا کہ سنجیدہ اور نتیجہ خیز مذاکرات ہو رہے ہیں تو وہ سول نافرمانی کی کال موخر کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کریں گے ۔
سول نافرمانی تحریک : علی محمد خان کااہم بیان سامنے آگیا








