بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کیلئے پارلیمانی کمیٹی بنائے جانے کا امکان

 اسلام آباد: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کےلیے اسپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے اس ہفتے پارلیمانی کمیٹی بنائے جانے کا امکان ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق  سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی طرف سے اس ہفتے پارلیمانی کمیٹی بنانے کا امکان ہے، وزیراعظم کے ڈی 8 سربراہی کانفرنس میں مصروفیات کی وجہ سے معاملات آگے نہیں بڑھ سکے۔
وزیراعظم کی واپسی کے ساتھ ہی پارلیمانی کمیٹی کا باضابطہ اعلان متوقع ہے، پارلیمانی کمیٹی کو مذاکرات یا حکومتی و اپوزیشن پوائنٹس پر مشاورت اور فیصلوں کا مکمل اختیار ہوگا۔
گزشتہ روز سپیکر چیمبر میں اسد قیصر اور اسپیکر ایاز صادق کی ملاقات ہوئی تھی، اسد قیصر نے لابی میں پیپلز پارٹی رہنما راجہ پرویز اشرف سے بھی ملاقات کی۔
راجا پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ راہداری میں ہونے والی ملاقاتوں میں سنجیدہ گفتگو نہیں ہوتی، سنجیدہ معاملات پر پوری سنجیدگی کیساتھ بیٹھ کر بات ہوتی ہے۔