بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی نے بانی کا حکم ہوا میں اڑا دیا

راولپنڈی:اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کے اراکین اور رہنماؤں کا ملاقات کےلئے انتظار کرتے رہے مگر دو کے علاوہ کوئی اور نہیں پہنچا۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے دن اور ہدایت کے باوجود مذاکراتی کمیٹی کے اراکین ملاقات کیلیے نہ پہنچے جبکہ عمران خان اُن کے منتظر رہے۔
بانی پی ٹی آئی سے صرف 2 پارٹی رہنما ملاقات کے لئے اڈیالہ جیل پہنچے، جن میں وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور اور سلمان اکرم راجہ شامل تھے۔
بانی پی ٹی آئی کی ہدایت اور طلب کیے جانے کے باوجود باوجود مذاکراتی کمیٹی کے 5 اراکین اڈیالہ جیل نہ آئے اور عمر ایوب بھی نہیں پہنچے۔
بانی پی ٹی ائی نے اسد قیصر،حامد رضا، علامہ راجہ ناصر عباس، عمر ایوب اور حامد خان کو بھی آج ملاقات کے لیے طلب کیا تھا۔
علی امین گنڈا پور نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے دوران اور بعد میں بانی پی ٹی آئی سے ون آن ون ملاقات کی۔