اسلام آباد:امریکہ کے لیے پاکستان کے سابق سفیرحسین حقانی نے کہاہے کہ امریکی پابندیاں پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو روک سکتی ہیں نہ کوئی نقصان پہنچاسکتی ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پراپنے ردعمل کااظہارکرتے ہوئے حسین حقانی نے استفسارکیاکہ اس بات کے کتنے امکانات ہیں کہ بیلسٹک میزائل پروگرام سے متعلق پابندیوں سے کوئی سنگین اثرات مرتب ہوں گے،انہوںنے کہاکہ دونوں جانب سے بھرپوراورمؤثرسفارتکاری کی ضرورت ہے۔
امریکی پابندیوں سے کوئی فرق نہیں پڑے گا،حسین حقانی








