خیبر پختون خوا حکومت نے کرم میں شہریوں کو سستی گندم دینے کا فیصلہ کر لیا۔، گندم فلور ملز کے بجائے شہریوں کو براہِ راست ملے گی۔
وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ چالیس کلو آٹے کا تھیلا اٹھائیس سو روپے میں دیں گے، کرم میں مزید چھتیس سو کلو ادویات ہیلی کاپٹر سے پہنچا دی گئیں۔
ضلع کرم میں جاری کشیدگی کے خاتمے کیلئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کل صوبائی ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا۔
صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں ہوگا جس میں اعلیٰ سول وعسکری قیادت، متعلقہ اراکین صوبائی کابینہ، ڈویڑنل اور ضلعی انتظامیہ کے حکام شریک ہونگے۔
اجلاس میں کرم میں امن و امان کی تازہ صورتحال،صوبائی حکومت کے اقدامات اور دیگر معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا، اجلاس کے دوران کرم میں اشیائے ضروریہ اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی اور امن کے قیام کے لئے اہم فیصلے متوقع ہیں۔
خیبر پختونخوا حکومت کا کرم میں شہریوں کو سستی گندم دینے کا فیصلہ








