بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سینیٹر کیپٹن (ر) شاہین خالد بٹ نے منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال کا عہدہ سنبھال لیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سینیٹر کیپٹن شاہین خالد بٹ نے بطور منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ انہوں نے ادارے کے افسران کے ساتھ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے موجودہ عوامی فلاحی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ حاصل کی۔ایم۔ڈی پاکستان بیت المال سینیٹر کیپٹن شاہین خالدبٹ نے ادارے کے غریب دوست اقدامات کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہارکیاکہ آنے والے دنوں میں یہ ادارہ مزید موثر انداز سے ملک سے غربت کے خاتمے کے لیے اپنی ذمہ داریاں نبھائے گا۔انہوں نے کہا کہ ملک کے نامور اور بڑے عوامی فلاحی ادارے کاسربراہ بننا میرے لیے اعزاز کی بات بھی ہے اور ایک اہم ذمہ داری بھی۔ وزیر اعظم پاکستان نے مجھے یہ عہدہ سونپ کر جس اعتما د کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اترنے کے لیے ملک بھر کے دکھی اور محروم افراد کی بے لوث خدمت کے لیے پر عزم ہوں۔